چینی انجینئرز پاکستان میں سی پیک کی تعمیر میں دن رات مصروف

2021-10-02 16:33:23
شیئر:

چینی انجینئرز پاکستان میں سی پیک کی تعمیر میں دن رات مصروف_fororder_SUKI

یکم اکتوبر چین کے قومی دن کے حوالے سے سات روزہ تعطیلات کا آغاز ہے۔تاہم پاکستان میں سی پیک کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن پر تقریباً  گیارہ سو  چینی انجینئر بدستور دن رات کام کر رہے ہیں۔ چانگ روئی تونگ یونیورسٹی سے فراغت کے بعد چائنا گہ جو بائی گروپ  کے تحت پاکستانی کمپنی میں صرف چار سالوں میں اس منصوبے کے لیے ریڑھ کی ہڈی بن چکا ہے  ، جس سے مشکلات پر قابو پانے میں کامیابی ملی ہے۔تاحال سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کا بیشتر کام مکمل کیا جا چکا ہے ، اور یہ منصوبہ تعمیراتی دور میں داخل ہو چکا ہے۔ ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تکمیل کے بعد پاکستان کو ہر سال 3.2 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ شفاف بجلی میسر آئے گی ، جو پاکستان میں بجلی کی طلب کو نمایاں حد تک پورا کرے گا۔ دوسری جانب یہ منصوبہ ایک بڑی تعداد میں ہنر مند صلاحیتوں کو پروان چڑھاسکتا ہے ، جو پاکستان میں قومی توانائی ڈھانچے کی ترتیب، طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے ، اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دینے میں مثبت اثرات مرتب کرے گا ۔ یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ ، سبز اور پائیدار ترقی کا راستہ ہے جو پاکستان کی مدد کرے گا۔    عوامی جمہوریہ چین کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر چانگ روئی تونگ نے ریڈیو کے ذریعے مادر وطن کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ چین کا مستقبل تابناک ہو گا اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔