چین امریکہ بہتر تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے بہترین مفاد میں ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021/10/07 18:57:18
شیئر:

چین امریکہ بہتر تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے بہترین مفاد میں ،سی آر آئی کا تبصرہ

چھ تاریخ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جے چھی نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے زیورخ ، سوئٹزرلینڈ میں ملاقات کی۔ حالیہ برسوں میں چین اور امریکہ کے تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ امریکہ چین کے حوالےسے ایک بڑی اسٹریٹجک غلط فہمی اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے سنگین غلط روش پر عمل پیرا ہے۔ لہذا دونوں فریقوں کے مابین اسٹریٹجک رابطہ سازی کی مضبوطی بالخصوص چین کے حوالے سے امریکہ کی اپنی غلط فہمی کو دور کرنا ، چین اور امریکہ کے تعلقات کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے اہم ہے۔اس ضمن میں امریکہ کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کی نوعیت کو گہرائی سے سمجھنا چاہیے۔ حالیہ عرصے میں امریکہ  میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ چین امریکہ سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ لیکن حقائق  سے پتہ چلتا ہے کہ  معیشت اور تجارت کی ہی مثال لی جائے تو ، چین اور امریکہ کے درمیان مجموعی تجارتی حجم 1979 میں 2.5 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے 2020 میں تقریباً 629.5 بلین امریکی ڈالر ہو چکا ہے۔ چین میں امریکن چیمبر آف کامرس نے حال ہی میں ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق  چین میں کاروبار کرنے والی امریکی کمپنیوں کی توقعات وبا سے پہلے کی سطح پر لوٹ آئی ہے ، جو تین سالوں میں بلند ترین مقام پر پہنچ  چکی ہے۔    ڈاکٹر کسنجر نے ایک مرتبہ کتاب "یو ایس گلوبل اسٹریٹجی" میں اس جانب اشارہ کیا تھا کہ چین اور امریکہ کے مابین کوآپریٹو تعلقات کی ترقی کسی ایک فریق کے مفاد میں نہیں بلکہ دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات میں ہے۔حالیہ  ملاقات کے دوران بھی چین نے واضح طور پر چین امریکہ تعلقات کے حوالے سے استعمال کردہ اصطلاح "مسابقت" کی مخالفت کی ہے جو امریکہ میں کچھ لوگوں کی غلط فہمیوں کا شاخسانہ ہے۔    اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کو چین کی قومی اور خارجہ پالیسیوں اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی کو بھی صحیح طور پر سمجھنا چاہیے۔ چین نے متعدد مرتبہ اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کا امریکہ کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، بلکہ چین خود مسلسل بہتری کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ بالادستی یا تسلط کبھی بھی چین کی اسٹریٹجی نہیں رہی ہے بلکہ چین کی واحد حکمت عملی صرف ترقی ہے جس کا مقصد چینی عوام کو اچھی زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔    تاریخ اور حقائق ثابت کرتے ہیں کہ چین اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی محاز آرائی دونوں ممالک اور دنیا کے لیے شدید نقصان دہ ہو گی۔ چین امریکہ تعاون دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچائے گا۔