پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں 5.9 شدت کے زلزلے کے باعث کم از کم 20 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کا مرکز کوئٹہ شہر سے 102 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔صوبے کے متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔صوبائی حکومت کے ایک اعلیٰ افسر سہیل انور ہاشمی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور چھ بچےبھی شامل ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بتایا کہ زلزلے کے باعث 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔زلزلے کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔