"مادر وطن کے مکمل اتحاد کا تاریخی فریضہ پورا ہونا چاہیے ، اور یہ یقینی طور پر پورا ہوگا!" 9 تاریخ کو سنہائی انقلاب کی 110 ویں سالگرہ کی یاد میں ہونے والی تقریب میں ، چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں جو بیان دیا ،وہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔مکمل قومی اتحاد کا حصول چینی قوم کا بنیادی مفاد ہے۔ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کا پرامن طریقے سے قومی اتحاد کا حصول تائیوان کے عوام سمیت چینی قوم کے مجموعی مفادات کے مطابق ہے۔ ظاہر ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کی حامی علیحدگی پسند قوتیں چین کے دوبارہ اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ اور چینی قوم کے نشاۃ ثانیہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔اس لئے چین کبھی طاقت کے استعمال کو ترک کرنے کا وعدہ نہیں کرتا ۔دنیا میں صرف ایک چین ہے ، اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ یہ عالمی برادری کا عمومی اتفاق ہے۔چین کو لازمی طور پر دوبارہ متحد ہونا چاہیے۔ یہ 70 سال سے زائد عرصے سے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی ترقی کا تاریخی رجحان ہے اور یہ نئے دور میں چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے نصب العین کی ایک ناگزیر ضرورت بھی ہے۔ مکمل قومی اتحاد کا حصول ،چین کا تاریخی مشن ہے جسے کو کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی۔