چینی صدر شی جن پھنگ کا حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا وژن اور عملی اقدامات ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-10-13 11:05:37
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ کا حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا وژن اور عملی اقدامات ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_5

بارہ تاریخ کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کی 15 ویں کانفرنس میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔انہوں نے کرہ ارض سے وابستہ بڑے مسائل کی انتہائی جامع انداز سے وضاحت کی اور ان کے حل کے لیے اپنا وژن پیش کیا۔ انہوں نے کرہ ارض پر زندگی کی ایک کمیونٹی کی تعمیر کی سمت کی نشاندہی کی ، چین کی دانشمندی اور مضبوطی کی عکاسی کی ، اور ایک عظیم ملک کی ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
 اقوام متحدہ کے زیر اہتمام    ماحولیاتی تہذیب کے موضوع پر اس پہلی عالمی کانفرنس میں دنیا کو چین کے موقف سے آگاہی حاصل ہوئی کہ ایک ایسی کرہ ارض کی تعمیر کی جائے جس میں انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی ہو ، معیشت اور ماحول ایک ساتھ آگے بڑھیں ، اور دنیا بھر کے ممالک مل کر ترقی کریں۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر صدر شی جن پھنگ نے انسانیت اور فطرت کے مابین ماحولیاتی تہذیب کی مربوط تعمیر کی تجویز پیش کی ہے جس میں سبز تبدیلی کے ساتھ پائیدار عالمی ترقی کا فروغ ، عوام کی مرکزیت پر مبنی فلاح و بہبود کے ساتھ سماجی انصاف  کافروغ ، ایک منصفانہ اور معقول بین الاقوامی حکمرانی کا نظام برقرار رکھنا ، شامل ہیں۔
   یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ان تجاویز میں اہداف ،قواعد اور عملی طریقہ کار شامل ہیں ۔یہ وہ عملی اقدامات ہیں جو  بنی نوع انسان کی مستقبل کی ترقی پر توجہ دیتے ہیں۔ یہ وہ دانش ہے جو چین نے اپنے تجربے کی بنیاد پر عالمی ماحولیاتی گورننس کے لیے فراہم کی ہے ، یوں چین نے تمام ممالک کی جانب سے  کرہ ارض پر زندگی کی ایک کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ایک راہ تشکیل دی  ہے۔
         عالمی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے چین کی جانب سے اقدامات بھی سامنے آئے ہیں   ۔ صدر شی نے اعلان کیا کہ چین ترقی پذیر ممالک میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے کھون مینگ بائیو ڈائیورسٹی فنڈ قائم کرنے کے لیے 1.5 بلین یوآن کی سرمایہ کاری میں پیش پیش ہوگا۔ قدرتی ریزرو سسٹم کی تعمیر میں تیزی ، اہم علاقوں اور صنعتوں میں کاربن پیک کے تحت منصوبوں کا اجراء اور دیگر حفاظتی اقدامات کا ایک سلسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ چین عملی اقدامات کے ساتھ ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے ہدف کی جانب مسلسل بڑھ رہا ہے ، جس نے پائیدار عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی رفتار فراہم کی ہے۔