تیرہ اکتوبر کو چین کے صوبہ لیاو نینگ کے صدر مقام شین یانگ کے گولڈن سن نرسنگ سینٹر کے ہیپنگ کیمپس میں رہنے والے معمر افراد نے دونگ بے یونیورسٹی میں زیر تعلیم پانچ غیر ملکی طلبہ کے خصوصی گروپ کا خیرمقدم کیا۔ چھونگ یانگ فیسٹیول چین میں ایک روایتی تہوار ہے، اس موقع پر لوگ معمر افراد کے لیے خصوصی طور پر احترام کا اظہار کرتے ہیں۔ رواں سال کے چھونگ یانگ فیسٹول کے موقع پر لیاو نینگ صوبے کی حکومت کے انفارمیشن آفس نے ایک خصوصی سرگرمی کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے پانچ طلبہ نے نرسنگ سینٹر کےان معمر افراد کے ساتھ چھونگ یانگ کیک بنائے، کاغز کے بیگ بنائے اور ان کے لیے تہوار کی خوشیوں کو دوبالا کیا
غیر ملکی طالب علم چھونگ یانگ تہوار کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتے تھے ، اس لئے اس سرگرمی کے دوران لیاو نینگ یونیورسٹی کے پروفیسر چھی وے نے ویڈیو لنک کے ذریعے طالب علموں کو تہوار کی تاریخ اور اس کی ثقافتی اہمیت سمجھائی ہے۔ان طلبہ نے چھی شین کوکنگ اسکول کے سینیئر استاد وانگ فانگ کے رہنمائی میں خود چھونگ یانگ کیک بنائے ۔انہوں نے ایک نوے سالہ دادی کے ساتھ کھانا کھایا اور اس تہوار کی مبارک باد پیش کی۔ اس کے بعد ہر ایک نے اوریگامی نامی غیر مادی ثقافتی ورثے کی وارث لی شو کی رہنمائی میں رنگین کاغذ اور سرخ دھاگہ اٹھایا اور خود بیگ بنایا۔
غیر ملکی دوستوں کی آمد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ان بزرگ افراد نے بے حد خوشی اور جوش کے ساتھ ایک پرفارمنس بھی پیش کیا۔
غیر ملکی طالب علموں کا کہنا ہے کہ یہ بزرگ بے حد مطمئن اور پر سکون ہیں اور اپنی زندگی کے ان لمحات سے بھرپور لطف اٹھ رہے ہیں ۔