چین رواں سال کے اقتصادی و سماجی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-10-18 19:45:44
شیئر:

چین رواں سال کے اقتصادی و سماجی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_5

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کے جی ڈی پی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے  9.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کھپت،صنعتی پیداوار اور مقرر اثاثوں میں سرمایہ کاری،روزگار اور عوام کی آمدنی سمیت تمام اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کے اہم میکرو انڈیکس معقول دائرے میں ہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ چینی معیشت  دیگر خطرات سے موثرطور نمٹنے میں کامیب رہی ہےاور بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں وبائی صورتحال،سیلاب،عالمی اقتصادی بحالی میں سست روی اور اجناس کی بلند قیمتوں سمیت دیگر عناصر کے باعث تیسری سہ ماہی میں چین کے اقتصادی اضافے میں سست روی نظر آرہی ہے،تاہم پورے سال کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو یقیناً چین اقتصادی و سماجی ترقی  کے اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل نے ایک مضمون شائع کیا جس میں نشاندہی کی گئی ہےکہ معاشی ماہرین رواں سال چین کی طے شدہ متوقع شرح نمو چھ فیصد تک پہنچنے کے لیے پراعتماد ہیں۔
ظاہر ہے کہ پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی معیشت نے چوتھی سہ ماہی  کے لیے ایک اچھی بنیاد رکھی ہے۔تاہم آنے والے عرصے میں عدم استحکام اور غیریقینی صورتِ حال کے عوامل سےچینی معیشت کو درپیش چیلنجز  میں بھی اضافہ ہو گا۔اسی تناظر میں چین کی اقتصادی ترقی میں مضبوطی،ممکنہ صلاحیت اور وسیع گنجائش کی خصوصیات بہت نمایاں ہوئی ہیں اور اعلی معیار کی ترقی کے رجحان میں تبدیلی نہیں آئےگی۔