ہزاروں کیلوں کے ذریعے وال اسٹریٹ پر کیا تنقید کی جا رہی ہے؟ سی آر آئی کا تبصرہ

2021-10-20 20:32:03
شیئر:

ہزاروں کیلوں کے ذریعے  وال اسٹریٹ پر کیا تنقید کی جا رہی ہے؟ سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_111

حالیہ دنوں امریکہ کی وال اسٹریٹ کے مشہورِ زمانہ " تانبے کے بیل"  کے قریب دس ہزار کیلے رکھے ہوئے ہیں اور اس کے سامنے  گوریلےکا نیا مجسمہ رکھا گیا ہے۔اس مہم کے منتظم نے کہا کہ اس کا مقصد امریکہ میں غریبوں و امیروں کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق پر اعتراض کرنا ہے۔گوریلا، مشکلات میں جدوجہد  کرتی ہوئی سفید پوش عوام کی نمائندگی کرتا ہے جب کہ دس ہزار کیلے یہ انکشاف کرتے ہیں کہ وال اسٹریٹ "خبطی "ہو چکا ہے۔انگریزی زبان میں  BANANA کا ایک اور مطلب "خبطی " بھی ہے۔
امریکی فیڈرل ریزروز کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ کے  ایک فیصد امیر ترین اشرافیہ کی دولت تمام متوسط طبقے کی دولت کے کل سےبھی زیادہ ہے۔بلوم برگ نے ایک تبصرے میں کہا کہ یہ امریکہ میں امیروں اور غریبوں کے فرق میں اضافے کی علامت ہے۔دوسری طرف ہارورڈ یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کی جانب سے جاری کردہ سروے سے ظاہر  ہوتا ہے کہ متوسط درجے سے بھی نچلی سطح کےچالیس فیصد امریکی گھرانے شدید معاشی مشکلات سے دوچار  ہیں ۔
جیسا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ چاہےتو امریکہ میں مطلق غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔لیکن ظاہر ہے کہ امریکہ میں ایسے سیاسی عزم کا فقدان ہے کیونکہ امریکی سیاست ،دولت کی سیاست ہے اور اقتصادی و سیاسی حقوق کے ذمہ دار بعض اعلی طبقے کے لوگوں کے ذہن میں اپنے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔اس طرح کا شدید تضاد اس امریکی جمہوریت کے لیے ایک ستم ظریفی ہے ، جو ہر موقع پر ’’ انصاف ‘‘ اور ’’ مساوات ‘‘ کا نعرہ لگاتی ہے۔