چینی کرنسی کی سرحد پار ادائیگی کا نظام پاک چین اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے سازگار ہے،نیشنل بینک آف پاکستان

2021-10-21 10:18:36
شیئر:

نیشنل بینک آف پاکستان کے ٹریژری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سید رضا نے 20 تاریخ کو کہا کہ پاکستان میں چینی کرنسی آر ایم بی کی کراس بارڈر ادائیگی کے نظام سے متعلقہ خدمات کی فراہمی پاکستانی بینکوں کے آر ایم بی سرحد پار لین دین کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی اور پاک چین اقتصادی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دےگی۔کراچی میں  انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کراچی برانچ کے زیر اہتمام  آر ایم بی کراس بارڈر ادائیگی کے نظام پر ویبینار میں جناب رضا نے کہا کہ آر ایم بی کی عالمی حیثیت مسلسل بلند ہو رہی  ہے ، اور اس سلسلے میں  ICBC کراچی برانچ کی  براہ راست  شرکت   پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد دے  گی اور پاکستان میں سرحد پار آر ایم بی کے کاروبار کی ترقی کو فروغ دے گی۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اکنامک اینڈ کمرشل قونصلر شے  گوشانگ نے سیمینار میں کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے سے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو  بھر پور سہولت فراہم کی جائےگی ،چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائےگا  اور  سی پیک  کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائےگا۔

چینی کرنسی کی سرحد پار ادائیگی کا نظام پاک چین اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے سازگار ہے،نیشنل بینک آف پاکستان_fororder_8f46feb710d841cba11af47cfdcb875a