کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اپنی سو سالہ تاریخ کا جائزہ لے گی

2021-11-07 16:04:07
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اپنی سو سالہ تاریخ کا جائزہ لے گی_fororder_1107伊姆兰汗

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس آٹھ نومبر کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔موجودہ اجلاس میں گزشتہ سو برسوں  میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں اور تجربات کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی بنیاد پر ایک اہم سیاسی قرارداد تیار کی جائےگی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی کا گہرا تعلق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نظامِ حکمرانی  سے ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں چین کی خصوصیات کا حامل سوشلزم اور اصلاحات کامسلسل جاری رہنا  چین کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کا نظامِ حکمرانی منفرد ہے۔ہمیں پہلے بتایا جاتا تھا کہ معاشرے کی بہتری کا بہترین طریقہ مغربی جمہوری نظام ہے۔تاہم کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے دنیا کے سامنے عملی مظاہرہ کر کے دکھایا کہ ایک اور متبادل اور قابلِ عمل نظام بھی موجود ہے۔ دراصل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے اپنے طریقہ کارکی بدولت چین کو اس قدر ترقی دی ہے کہ جس کا مغربی جمہوری ممالک بھی مقابلہ کر نہیں سکتے۔چین کی تیز رفتار ترقی کا سبب یہ ہے کہ چین تیز رفتار سے اصلاح کرسکتا ہے۔چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی کا خدمت گار اور بین الاقوامی نظم و نسق کا محافظ رہا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرےپر توجہ دیتی ہے۔مستقبل کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائے گی اور بہتر دنیا کی تعمیر کرے گی۔