چائنا کوسٹ گارڈ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات کا انعقاد

2021-11-09 15:41:27
شیئر:

چائنا کوسٹ گارڈ  اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات کا انعقاد_fororder_1109中国海警

آٹھ نومبر کو چائنا کوسٹ گارڈ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ویڈیو لنک  کے ذریعے پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ فریقین نے حالیہ برسوں میں تعاون کے پیش رفت کو  سراہا ،تعاون کے اگلے مرحلے پر بات چیت کی اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ فریقین نے چین- پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقعے سے استفادہ کرتے ہوئے مشترکہ کوشش اور تعاون جاری رکھنے ، سمندر پر قانون نافذ کرنے کے سلسلے میں تعاون کو آگے بڑھانے اور ہم نصیب بحری کمیونٹی کی تعمیر کرنے پر اتفاق کیا ۔