چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں تمام "افغان چلغوزے" کی فروخت ،صرف کہانی کا آغاز ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-11-09 09:34:25
شیئر:

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں تمام  "افغان چلغوزے" کی فروخت ،صرف کہانی کا آغاز  ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_songzi

چھ تاریخ کی شام کو چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں چائنا  میڈیا گروپ  کے سی سی ٹی وی نیوز کے خصوصی لائیو براڈکاسٹ روم میں افغان چلغوزے کے تمام  120000 ڈبے چند منٹ میں فروخت ہوئے جن کا کل وزن 45 ٹن تھا۔ یہ خبر اس رات چینی سوشل نیٹ ورکس کی ہاٹ سرچ لسٹ میں شامل رہی۔ "جو لوگ جنگ سے بچ گئے ہیں ان کی مدد کرنا بہت اچھا ہے۔" " میں آج رات افغان چلغوزے خریدوں گا۔ افغان لوگوں کے لیے یہ آسان نہیں ہے۔"یہ  چینی نیٹیزنز کے دل چھونے والے پیغامات  تھے۔
یہ پینتالیس ٹن افغان چلغوزے چند روز قبل چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے شنگھائی پہنچائے گئےتھے۔ اس سال افغان چلغوزے کی اچھی فصل ہوئی تاہم وبا اور مقامی صورتحال کے باعث فروخت میں مشکلات کا سامنا تھا۔چین نے افغان کسانوں کے لیے ’چلغوزے کا  ایئر کوریڈور‘ کھول دیا  جس سے افغان چلغوزے کو براہ راست  چینی مارکیٹ میں پہنچایا گیا۔
یہ اتفاق نہیں ہے کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں افغان چلغوزے  کے تمام 120000 کین انتہائی کم  وقت میں فروخت ہو گئے۔ یہ ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر شدید مشکلات کے شکار ممالک کے لیےچائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  کے سیلز پلیٹ فارم کے قیام کا نتیجہ ہے، اور چین  کی طرف سے حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور دنیا کے ساتھ مارکیٹ کے مواقع کا اشتراک کرنے کا نتیجہ ہے۔ اس سال نمائش میں 33 کم ترقی یافتہ ممالک کی تقریباً 90 کمپنیوں نے شرکت کی۔ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  کم ترقی یافتہ ممالک کو کثیر الجہتی تجارتی نظام میں شامل کرنے کے لیے ایک نادر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔اس دفعہ  چین نے ایکسپو کے دوران اقوام متحدہ اور عالمی تجارتی تنظیم کی مشترکہ تنظیم انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر  کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے  افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کی مصنوعات کی نمائش کے لیےخاص  نمائشی  علاقے قائم کئے ۔ بلاشبہ، چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  نے کم ترقی یافتہ ممالک کی مصنوعات کو چینی مارکیٹ میں داخل کرنے کے لیے ایک "فاسٹ چینل " بنایا ہے۔
یہ بات قرین قیاس ہے کہ ایک ایسے چین میں جو اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے، اس میں "افغان چلغوزے کی فروخت  کا کرشمہ" صرف ایک خوبصورت  کہانی کا  آغاز ہے۔