دس نومبر کو پاکستان کے صدر عارف علوی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ہوا وے کمپنی کی مشترکہ صدارت میں " قومی براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی تمام شعبوں کے ڈیجیٹل عمل سے تعلق رکھتی ہے۔ عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے مطابقت رکھنے کے لیے ڈیجیٹل ترقی کے حوالے سے جلد فیصلے کرنے ہوں گے۔صدر پاکستان نے کہا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں براڈ بینڈ نیٹ ورک اور بھی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے اس شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے پی ٹی اے اور ہواوے کمپنی کی خدمات کو خوب سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں اور چین ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔