تائیوان کے مسئلے پر امریکی سیاست دان آگ سے کھیل رہے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-11-12 10:20:57
شیئر:

تائیوان کے مسئلے پر امریکی سیاست دان آگ سے کھیل رہے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_00

امریکی وزیر خارجہ  انتھونی بلنکن نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کا عزم رکھتا ہے کہ تائیوان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہو۔  تاہم، یہ وہی شخص ہے،جس نے گزشتہ ماہ کے آخر میں منعقدہ چین-امریکہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا تھا کہ "امریکہ ون چائنا پالیسی پر قائم رہے گا۔" اس طرح کادوہرا معیار،  امریکہ جیسے ملک کے چیف سفارتکار کو کیسے زیب دیتا ہے؟
حال ہی میں آبنائے تائیوان کی صورتحال بدستور خراب ہوتی جا رہی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ایک طرف تائیوان کے حکام نے ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ون چائنا فریم ورک کو توڑنے کی بار بار کوشش کی، دوسری طرف امریکی سیاستدانوں کی طرف سے "تائیوان کی علیحدگی" پسند قوتوں  کی حمایت کی جارہی ہے۔ 
چین نے بارہا خبردار کیا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور حساس مسئلہ ہے۔ چین امریکہ تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لیے شرط یہ ہے کہ امریکہ کو فوری طور پر تائیوان حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کو روکنا چاہیے، تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو کوئی غلط اشارہ نہیں بھیجنا چاہیے۔ چین امریکہ کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ  کوئی بھی ایسا عمل ہے، جو ایک چین کے اصول کو چیلنج کرتا ہو یا چین کی وحدت کے رجحان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا ہو، وہ عمل یقیناً بری طرح ناکام ہوگا۔