عوام ملک کے حکمران ،یہی حقیقی جمہوریت ہے، سی آر آئِی کا تبصرہ

2021-11-13 19:25:29
شیئر:
ہسپانوی اخبار لا ناسیونل کا کہنا ہے کہ "مغربی جمہوریت بحران کا شکار ہے"۔اخبار نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ آج کے مغربی معاشرے میں شہریوں کو ووٹ ڈالنے جیسے سیاسی حقوق تو حاصل ہیں، لیکن یہ اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ وہ سیاسی فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کی طاقت رکھتے ہیں۔ شارٹ کٹس طاقتور لوگوں کو عوامی منشاء کے برعکس سیاسی فیصلے کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ تجزیہ دنیا کو واضح طور پر دکھاتا ہے کہ کچھ مغربی ممالک کی "انتخابی جمہوریت" دراصل امیروں کے لیے ایک "کھیل" ہے، حقیقی جمہوریت ہرگز نہیں ہے۔
تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حقیقی جمہوریت کیا ہے؟ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس کا اعلامیہ چند روز قبل ہی جاری کیا گیا ہے جسے چین میں جمہوری سیاسی تعمیری عمل کا نچوڑ کہا جا سکتا ہے ، دستاویز میں عوامی جمہوریت کے ہمہ گیر  عمل کی ترقی پر زور دیا گیا ہے  اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ عوام ہی ملک کے اصل حکمران ہیں۔سی پی سی نے 2012 سے جمہوری تصورات اور جمہوری عمل کو مسلسل تقویت بخشی ہے، اور اس پورے عمل میں عوامی جمہوریت کے راستے پر گامزن ہے۔ یہ جمہوری ماڈل انتخابی جمہوریت، فکری جمہوریت، سماجی جمہوریت، نچلی سطح پر جمہوریت، شہری جمہوریت اور دیگر جمہوری سیاسی عناصر کا احاطہ کرتا ہے، جس سے یہ یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ چینی عوام انتہائی جامع ، حقیقی اور سودمند جمہوریت سے لطف اندوز ہو سکیں۔
کوئی بھی ملک جمہوری ہے یا  نہیں، اس ملک کے عوام ایسا کہنے میں حق بجانب ہیں ۔ امریکی پولنگ ایجنسی کے تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق  چینی عوام کی حکمران جماعت "کمیونسٹ پارٹی آف چائنا" اور اپنی حکومت سے متعلق شرح اطمینان بالترتیب 95 فیصد اور 98 فیصد تک ہے۔ یہ چینی عوام کا اپنے جمہوری حقوق کے حوالے سے بہترین جواب ہے۔
جمہوریت مغربی ممالک کا پیٹنٹ نہیں ہے اور تمام ممالک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی جمہوری ترقی کے راستے کا انتخاب کریں۔ایک سو سالہ جدوجہد کے بعد، سی پی سی نے عوامی جمہوریت کےہمہ گیر عمل کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ سی پی سی نے چینی عوام کے اپنے سیاسی نظام پر بلند اعتماد کا بھرپور پاس رکھا ہے اور ترقی پذیر ممالک کی اکثریت کو  ان کے قومی حالات کے مطابق جمہوری ماڈل تلاش کرنے کے لیے ایک مفید حوالہ بھی فراہم کیا ہے۔