چنگھائی تبت سطح مرتفع ایشیا میں "واٹر ٹاور" اور زمین کا تیسرا قطب ہے۔ یہاں کا ماحول نازک اور حساس ہے جس کے چین اور دنیا کی آب و ہوا اور ماحولیاتی تحفظ پر اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 2017 میں دوسری چنگھائی تبت سائنسی تحقیق شروع ہونے کے بعد سے ٹھوس نتائج کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے۔ چنگھائی تبت سطح مرتفع پر زمینی نظام کے تحفظ کے لیے سائنسی تحقیقی پلیٹ فارم ابتدائی طور پر قائم کیا گیا ہے، اور ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی سائنسی تحقیقات جاری ہیں۔دریائے یارلونگ زانگبو کے اہم معاون دریا لہاسہ کے طاس میں، موسمیات، گلیشیئرز، ہائیڈرولوجی اور ماحولیات کے لیے ایک جامع مشاہداتی نظام ابتدائی طور پر قائم کیا جا چکا ہے۔ سائنسی تحقیقاتی ٹیم نے دریائے لہاسہ نمبر 1کے گلیشیئر ایریا میں گلیشیئر پارک کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ موسمیاتی گرمی کی وجہ سے گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو کم کیا جا سکے۔چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، انسٹی ٹیوٹ آف تبت پلیٹو ریسرچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر این باؤشنگ نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد یہی ہے کہ سائنسی مشاہدے، سائنسی منصوبہ بندی، سائنسی انتظام اور سائنسی تحفظ کے ذریعے، ہم پورے چنگھائی تبت سطح مرتفع خطے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے خدمات فراہم کریں گے۔