چینی طرز کی کامیابی کی جدید شاہراہ ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-11-14 15:47:19
شیئر:

چینی طرز کی کامیابی کی جدید شاہراہ ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_现代化

حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس کے اعلامیے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے عوام کو کامیابی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کی راہ پر گامزن کیا ہے ، انسانی تہذیب کی ایک نئی صورت تخلیق کی ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے جدت سازی کی راہ کو وسعت دی ہے۔ اسی باعث چینی طرز کی کامیابی کی جدید شاہراہ دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔مشہور برطانوی سکالر مارٹن جیکس کے مطابق "چین کے عروج نے ترقی پذیر ممالک کو ترقی کے لیے ایک نئی راہ اور تحریک فراہم کی ہے۔" چین کی یہ جدید شاہراہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ایک صدی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جو چینی خصوصیات اور چین کے زمینی حقائق کے عین مطابق ہے۔ اس شاہراہ کا مقصد ملکی سطح پر تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کا فروغ، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کا ادراک اور بیرونی طور پر دنیا کی پرامن ترقی کو فروغ دینا اور بنی نوع انسان کے ایک ہم نصیب سماج کی تعمیر ہے۔     "چینی طرز کی جدت کاری نے مغربی جدیدیت کے ماڈل میں موجود  خامیوں کو بھی دور کیا ہے۔صد سالہ جدوجہد کا سب سے قیمتی تجربہ یہی ہے کہ ایسی ترقیاتی راہ کی جستجو کی جائے  جو  چین کے اپنے قومی حالات کے مطابق ہو۔چینی طرز کی کامیابی کی جدید شاہراہ نے ان مغربی ممالک کو بھی یاد دلایا ہے جو اپنے نظام کی برآمد اور ہر جگہ "رنگین انقلاب" پیدا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ جدیدیت چند ممالک کا پیٹنٹ ہر گز نہیں ہے اور نہ ہی اسے کسی دوسرے ملک پر نافذ کیا جا سکتا ہے ۔