چین کی لتھوانیا کی جانب سے نام نہاد "تائیوان نمائندہ دفتر" کے قیام کی منظوری کی شدید مخالفت

2021-11-19 16:47:16
شیئر:

چین کی لتھوانیا کی جانب سے نام نہاد "تائیوان نمائندہ دفتر" کے قیام کی منظوری کی شدید مخالفت_fororder_2国际锐评

اٹھارہ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں لتھوانیا کی جانب سے نام نہاد "تائیوان نمائندہ دفتر" کے قیام کی منظوری پر سخت احتجاج اور شدید مخالفت کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق لتھوانیا کی حکومت نے، چین کے شدید اعتراض اور بارہا مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے، تائیوان حکام کے ذریعے نام نہاد "لتھوانیا میں تائیوان نمائندہ دفتر" کے قیام کی منظوری دی ہے۔اس عمل سے دنیا میں "ایک چین، ایک تائیوان" کا غلط تاثر پیدا ہوا ہے، ایک چین کے اصول کی صریح خلاف ورزی کی گئی ہے،  لتھوانیا نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق اعلامیہ میں "سیاسی وابستگی" کی نفی کرتے ہوئے چین کی خودمختاری کو مجروح کیا ہے اور علاقائی سالمیت، اور چین کے داخلی امور میں سنگین مداخلت کی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ چینی حکومت اس انتہائی گھناؤنے فعل پر شدید احتجاج اور سخت اعتراض کرتی ہے، اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تمام لازمی اقدامات اپنائے  گی۔اس تمام تر صورتحال کی ذمہ داری لتھوانیا پر عائد ہو گی۔ترجمان نے واضح کیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔ لتھوانیا اپنے غلط فیصلے کی فوراً تصحیح کرے۔ترجمان نے کہا کہ تائیوان کے حکام کو بھی خبردار کیا جاتا ہے کہ بیرونی ایما پر تائیوان کی علیحدگی کی گمراہ کن کوشش یقیناً ناکام ہو گی۔