دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اچھی زندگی گزارنے کے قابل بنا رہا ہے،سی ایم جی کا تبصرہ

2021-11-20 17:27:59
شیئر:

دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اچھی زندگی گزارنے کے قابل بنا رہا ہے،سی ایم جی کا تبصرہ_fororder_321

19 تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ تیسری "دی بیلٹ اینڈ روڈ" تعمیراتی کانفرنس میں، چینی صدر شی جن پھنگ نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی اہداف پر زور دیا، ان میں "لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا"  ایک کلیدی نقطہ ہے۔ درحقیقت آٹھ سال قبل چین کی طرف سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کا اصل مقصد بھی یہی تھا۔
  گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" نے ترقی کی ہے اور ایک مقبول بین الاقوامی عوامی پروڈکٹ بن گیا ہے۔ یہ چین کے لیے اپنے کھلے پن کو وسعت دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ایک مظہر بھی بن گیا ہے۔ اس کی وجہ سے متعصب مغربی میڈیا اپنے رویوں میں تبدیلی  لا رہا ہے۔ مثال کے طور پر، امریکی "نیوز ویک" نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کو "سب سے کامیاب اور بااثر اقتصادی منصوبوں میں سے ایک" قرار دیا ہے۔
 ورلڈ بینک کی رپورٹ کے جائزے کے مطابق، 2030 تک، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" اقدام سے دنیا بھر میں 7.6 ملین افراد کو انتہائی غربت اور 32 ملین افراد کو درمیانے درجے کی غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی۔ اس انیشیٹو کے پیش کرنے والے کے طور پر، چین اس عالمی عوامی مصنوعات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ وقت نے ثابت کیا ہے اور کرتا رہے گا کہ چینی عوام نہ صرف اپنے لیے اچھی زندگی کی امید رکھتے ہیں بلکہ یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ دنیا کے تمام لوگ اچھی زندگی گزاریں گے۔