امریکہ میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

2021-11-25 14:19:48
شیئر:

امریکہ میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ اضافہ_fororder_3

امریکہ میں مقامی وقت کے مطابق پچیس تاریخ کو "یوم تشکر" تہوار کی سرگرمیاں منائی جا رہی ہیں۔اس تہوار میں خاندانوں کے ملاپ اور عشائیے میں "روسٹ ٹرکی" کو خاصی اہمیت حاصل ہے لیکن امریکی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت  رواں برس منجمد ٹرکی کی ہول سیل قیمت میں 21 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔گروسری سے لے کر انرجی اور آٹوموبائل تک، ہر قسم کی اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر میں امریکہ میں افراط زر کی شرح گزشتہ 31 سالوں کی ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
اگرچہ امریکی حکومت کے شروع کردہ ٹریلین ڈالر معاشی پیکج نے صارفین کی طلب کو بڑھاوا دیا ہے، لیکن وبا کے خلاف غیر موثر  جنگ نے لیبر مارکیٹ کی بحالی کو سست کر دیا ہے۔یوں ایک ہی وقت میں وبائی صورتحال سے دوچار ہونے کے ساتھ ساتھ سپلائی چین بھی آسانی سے فعال نہیں ہو رہی ہے۔متعدد عوامل کے باعث ملک میں مہنگائی دیکھی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں موجودہ امریکی حکومت کی جانب سے چین پر عائد بلند محصولات بھی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ایک اہم سبب ہیں۔
موجودہ صورتحال میں امریکی کمپنیاں اور عوام"امریکہ فرسٹ" پالیسی کے سبب مسائل سے دوچار ہیں۔ ایسے میں امریکہ کو چاہیے کہ وہ  وجودہ بحران سے نمٹے ، مزید ذمہ دارانہ مالیاتی پالیسی اپنائے، اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ صحت کے اقدامات اور  عالمی مارکیٹ کی گردش کو معمول پر لانے کے لیے تعاون کرے۔