بیجنگ سرمائی اولمپک ویلج

2021-11-30 09:22:05
شیئر:

بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرا اولمپکس کے تین کمپٹیشن علاقے ہیں ، جو  بیجنگ، یان چھنگ اور چانگ جاکھو  میں واقع ہیں۔ ہر ایک علاقے میں ایک کا سرمائی اولمپک ویلج قائم کیا گیا ہے۔  آرام دہ اور بہترین تیکنیکی سہولیات سے لیس  سرمائی اولمپک ویلج بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے کھلاڑیوں کا "گھر" ہوگا۔
بیجنگ سرمائی اولمپک ویلج بیجنگ شہر میں واقع ہے۔ویلج کا کل تعمیراتی رقبہ تقریباً 333,000 مربع میٹر ہے۔ویلج کے  رہائشی علاقے میں  20 اپارٹمنٹ عمارتوں میں 2234 گیسٹ رومز  موجود ہیں۔ایک ہی وقت میں،ویلج میں  فنکشنل اسپیسز جیسے مختلف ممالک کے  وفود کے لئے دفاتر اور چھوٹے میٹنگ رومز  بھی دستیاب ہوں گے۔
چانگ جا کھو کمپٹیشن  علاقے کے  سرمائی اولمپک ویلج کا کل تعمیراتی رقبہ 238,000 مربع میٹر ہے۔میچ کے دوران کل 1810 کمروں اور کل 2784 بستروں کے ساتھ 1286 رہائشی یونٹس فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
یان چھنگ کمپٹیشن  علاقے میں سرمائی اولمپک ولیج کا کل تعمیراتی رقبہ تقریباً 118,000 مربع میٹر ہے۔کھیل کے دوران تقریباً 1,430 بستر فراہم کیے جائیں گے۔
مذکورہ سرمائی اولمپک ویلجز 27 جنوری 2022 کو باضابطہ طور پر کھلیں گے جو دنیا بھر سے آنے والے ایتھلیٹس کا استقبال کریں گے۔