پاکستان کے شہر گوادر میں احتجاج پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

2021-11-30 17:33:30
شیئر:

تیس نومبر کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں،ایک صحافی نے پوچھا کہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے گوادر  میں چینی ٹرالر کو ماہی گیری کے حد سے زیادہ  حقوق دینے کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔اس حوالے سے چین کے کیا تاثرات ہیں؟
وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے  کہا کہ یہ خبر سچ نہیں ہے اور بعض ذرائع ابلاغ کی گوادر میں چین کے خلاف احتجاج کے حوالے سے رپورٹس بالکل بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ گوادر کے آس پاس سمندری علاقے میں کوئی چینی ٹرالر نہیں ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر کی بندرگاہ چین پاک اقتصادی راہداری کا اہم ترین منصوبہ ہے۔اس منصوبے میں ہمیشہ ترقی اورعوام کی زندگی کو اہمیت دی گئی ہے۔ متعلقہ پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے چین باہمی احترام اور مشاورت کے اصول کے مطابق عمل کرتا ہےاور چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر اور دو طرفہ تعلقات کو منفی رنگ دینے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔