شی جن پھنگ کی طرف سے "فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن" کی یادگاری اجلاس کے نام تہنیتی پیغام

2021-11-30 10:10:40
شیئر:

شی جن پھنگ کی طرف سے "فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن" کی یادگاری اجلاس  کے نام تہنیتی  پیغام_fororder_巴勒斯坦

29 نومبر کو اقوام متحدہ نے "فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن" کا یادگاری اجلاس منعقد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کے نام ایک تہنیتی  پیغام بھیجا ۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مسئلہ فلسطین کا حل مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کے حل کی کلید ہے۔ مسئلہ فلسطین کو جامع، منصفانہ اور دیرپا طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ فلسطین اور اسرائیل پرامن طور پر ایک ساتھ رہ سکیں اور عرب اور یہودی عوام ایک ساتھ ترقی کر سکیں۔ یہ فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مشترکہ مفادات میں ہے، علاقائی استحکام کے لئے ضروری ہے، اور یہ تمام امن پسند اور انصاف پسند ممالک اور عوام کی خواہشات سے مطابقت رکھتا ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مسئلہ فلسطین پر بھرپور توجہ دیتا ہے اور فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق اور انصاف کی بحالی کے لیے ان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین فلسطین کے مسئلے پر ہمیشہ  انصاف کو برقرار رکھے گا، اور مذاکرات کو فروغ دے گا، فلسطین کو انسانی ہمدردی، ترقی اور انسداد وبا سے متعلق امداد فراہم کرتا رہے گا اور اقوام متحدہ کی متعلقہ کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ چین فلسطینی عوام کا مخلص دوست ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے، چین مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد  حل اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔