چین کا پاکستانی وزیر اعظم کے سی پیک کے حوالے سے مثبت بیانات کا خیرمقدم

2021-12-02 17:34:59
شیئر:

دو دسمبر کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین بین نے سی پیک پر پاکستانی وزیرا عظم کے مثبت بیانات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  حالیہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے متعدد مرتبہ سی پیک پر مثبت بیانات دیئے ہیں ،یہ پاکستان کی جانب سے چین پاک دوستی اور تعاون کو اہمیت دینے کی عکاسی ہے اور چین اس کو بے حد سراہتا ہے۔
وانگ وین بین نے زور دیا کہ چین پاکستان کےساتھ مل کر موجودہ منصوبوں کی بنیاد پر صنعت ،زراعت،سائنس و ٹیکنالوجی اور عوام کی روز مرہ زندگی  سمیت مختلف میدانوں میں تعاون پر مزید توجہ مرکوز کرے گا اور سی پیک کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کا مثالی منصوبہ بنانے کی کوشش کرتا رہے گا تاکہ دونوں ممالک نیز خطے کے عوام اس سے مستفید ہوں۔