یکم سے چار دسمبر تک سینکڑوں چینی اور غیر ملکی شخصیات نے چین کے جنوبی شہر گوانگ جو میں منعقدہ انڈرسٹیندنگ چائنا کانفرنس 2021 میں شرکت کی ۔ کانفرنس کے دوران چین کا ماضی، حال اور مستقبل زیر بحث آئے۔
بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے چائنا ایجوکیشن انوویشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور نیشنل انوویشن کونسل کے ایجوکیشن ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹرلیو جیان نے کہا کہ چین کے نو سالہ لازمی تعلیمی نظام نے چینی عوام کو اعلیٰ معیار کی بنیادی تعلیم تک مساوی رسائی فراہم کی ہے، جس نے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بہت فروغ دیا ہے۔
ایجوکیشن ریسرچ سینٹر، نیشنل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹریٹجی ریسرچ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر وانگ ای حونگ نے کہا کہ چینی تعلیم کا مستقبل شخصی ہونا چاہیے، ہر فرد کے احترام اور دیکھ بھال پر زور دینے سمیت ہر بچے کے اوصاف اور ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔