"امریکہ میں جمہوریت کی حالت راز " کے عنوان سے چینی وزارتِ خارجہ نے 5 دسمبر کو جاری کی گئی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکی جمہوری نظام کی کارکردگی کمزور ہو رہی ہے اور وہ جمہوریت کی اصل سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ظاہر ہے کہ "امریکی طرز کی جمہوریت "شدید پژمردگی کا شکار ہے اور امریکہ میں منعقد ہونے والی "سمٹ فار ڈیموکریسی " مضحکہ خیز نظر آ رہی ہے۔امریکی سیاستدان اس سمٹ سے "امریکی جمہوریت " کے اثرات کو بڑھانا چاہتے ہیں لیکن اس کے برعکس امریکہ میں خراب جمہوری حالات کو عیاں کر دیا گیا ہے۔
صرف حالیہ دو برسوں میں امریکہ میں رونما ہونے والے واقعات پر ایک نظر ڈالی جائے تو دیکھا جا سکتا ہےکہ افریقی نژاد جارج فلائڈ ،سفیدفام پولیس اہلکار کے ہاتھوں مارا گیا ،کووڈ-۱۹ وبا سے سات لاکھ اسی ہزار سے زائد امریکی اپنی زندگیوں سے محروم کر دیئے گئےاور دو ہزار اکیس میں کیپٹل ہل پر حملہ کیا گیا ۔مذکورہ بالا تمام واقعات سے ظاہر ہے کہ امریکی جمہوریت کمزور ہو رہی ہے اس سے عوام کی مایوسی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
جمہوریت کوئی سجاوٹ یا پروپگینڈا نہیں ہے بلکہ اس سے عوام کے مسائل کو حل کیا جانا چاہیے۔واشنگٹن کے لیے امریکی جمہوریت کی بہتری اور بحالی کا بہترین طریقہ کسی سمٹ کے انعقاد کی بجائے عوام کے مفادات پر توجہ مرکوز رکھنا ہے۔