امریکہ صرف ایک امیر اور طاقتور ملک ہے، "جمہوری ملک" نہیں ۔ سی آر آئی کا تبصرہ

2021-12-07 14:16:42
شیئر:

امریکہ صرف ایک امیر اور طاقتور ملک ہے، "جمہوری ملک" نہیں ۔ سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_微信图片_20211207141552

سنگاپور نیشنل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز کے ایک مایہ ناز ماہر تعلیم  کشور ماہوبانی نے حال ہی میں کہا کہ امریکہ میں جن کو فیصلہ سازی اور بولنے کی آزادی ہے وہ عوام نہیں ، "پیسہ" ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ صرف ایک امیر اور طاقتور ملک ہے، جمہوری ملک نہیں ہے۔  یہ راز نہیں ایک کھلی حقیقت ہے کہ امریکہ میں "جمہوریت "امرا کی خدمت گار " ہے اور پیسہ "طاقت ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی کانگریس کے 91فی صد  انتخابات ایسے امیدواروں نے جیتے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ فنڈنگ ​​حاصل کی ہے۔ امریکی جمہوریت پیسے کی بنیاد پر "امیروں کا کھیل " ہے۔جس کے نتیجےمیں اختیارات مٹھی بھر امیر کبیر افراد  کے لیے استعمال ہوتے ہیں جب کہ عام عوام کے مطالبے اور مفادات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
 سو سال  قبل امریکی سپریم کورٹ کے جج  لوئیس۔ ڈی برانڈیس نے  کہا تھا کہ "اس ملک میں  یا تو جمہوریت ہے ،یادولت جو چند ہاتھوں میں رہے گی ،آپ دونوں میں سے کسی ایک کا ہی انتخاب کر سکتے ہیں ۔