پاکستان کا امریکہ کی " ڈیموکریسی سمٹ" میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

2021-12-09 16:04:54
شیئر:

پاکستان کا امریکہ کی " ڈیموکریسی سمٹ" میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ_fororder_民主峰会

 

پاکستان نے امریکہ کی نام نہاد " ڈیموکریسی سمٹ" میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد متعدد امور پر واشنگٹن کے ساتھ رابطے میں ہے اور  "مستقبل میں کسی مناسب وقت" پر اس موضوع پر بات کی جا سکتی ہے۔پاکستانی اخبار ڈیلی ٹائمز نے جمعرات کو پاکستانی وزارت خارجہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم جمہوریت کو مزید وسعت دینے،  انسداد بدعنوانی  اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔"اطلاعات کے مطابق مذکورہ سمٹ9 سے 10 دسمبر  تک منعقد ہو رہی ہے۔