چین -نکاراگوا سفارتی تعلقات کی بحالی ، ون چائنا اصول پر عالمی برادری کےعمومی اتفاق رائے کا مظہر، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-12-10 16:57:49
شیئر:

چین -نکاراگوا سفارتی تعلقات کی بحالی ، ون چائنا اصول پر  عالمی برادری  کےعمومی  اتفاق رائے  کا مظہر، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_仲尼

نکاراگوا کی جانب سے تائیوان انتظامیہ کے ساتھ سرکاری روابط  منقطع کرنے کے بعد چین اور نکاراگوا نے دس تاریخ کو باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے ۔ تاحال دنیا کے 181ممالک  چین کے ساتھ  سفارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ "ون چائنا اصول" عالمی برادری کے عمومی  اتفاق رائے کا مظہر ہےجسے کوئی  بھی طاقت نہیں روک سکتی ہے ۔ دنیا میں صرف ایک چین ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے، اور تائیوان چینی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔

نکاراگوا نے غیر مشروط طور پر چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں، اور وعدہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری رابطہ نہیں رکھے گا اور نہ ہی کوئی سرکاری تبادلہ کرے گا، جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ "ون چائنا اصول" عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے اور اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے۔
چین اورنکاراگوا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔