چین پاکستان" دوست صوبے اور شہر تعاون فورم 2021" کا ورچوئل انعقاد

2021-12-10 16:53:47
شیئر:

چین پاکستان" دوست صوبے اور شہر تعاون فورم 2021" کا  ورچوئل انعقاد_fororder_张

 

نو تاریخ کو چین پاکستان" دوست صوبے اور شہر تعاون فورم 2021" کا ورچوئل انعقاد کیا گیا۔ یہ فورم چین کی بیرونی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کے حوالے سے  پیپلز ایسوسی ایشن  اور چین میں پاکستانی سفارت خانے کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔چین کی قومی عوامی کانگریس کی  قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین چانگ چھون شیان نے  اس فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے  ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے بھی فورم سے ورچوئل خطاب کیا۔ 
چین اور پاکستان کے 60سے زائد شہروں ،علاقوں اور صوبوں سے شرکاء نے  " مشترکہ ترقی کے لئے سودمند تعاون " کے موضوع پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔