امریکہ کی طرف سے بلائی گئی نام نہاد "جمہوریت سمٹ " کا مایوس کن اختتام،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-12-11 18:59:54
شیئر:

امریکہ کی طرف سے بلائی گئی نام نہاد "جمہوریت  سمٹ" 10 تاریخ کو مایوس کن انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔ یہ کانفرنس ایک سیاسی فریب کے سوا کچھ نہیں تھی کیونکہ امریکہ جعلی جمہوریت کے نام پر جمہوریت کے خلاف کارروائیاں کرتا ہے، تقسیم اور محاذ آرائی کو ہوا دیتا ہے اور امریکی بالادستی کو برقرار رکھتا ہے، اسے کوئی سنجیدگی سے نہیں لے گا، ناکامی ایک ناگزیر نتیجہ ہے۔دنیا نے دیکھا ہے کہ نام نہاد "جمہوریت سمٹ" کے موقع پر امریکی محکمہ خزانہ نے چین میں بہت سے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا۔ "امریکن ڈیموکریسی" نے ایک بار پھر اپنی بالادستی کا اصل چہرہ ظاہر کر دیا۔ تاہم چین نام نہاد پابندیوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوا۔ امریکی چھڑی چین کی مضبوط  ترقی   کو نہیں روک سکتی۔اس وقت دنیا کو بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے اور عالمی برادری کو پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد اور تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم امریکہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کردے، مزید ایسے کام کرے جو عالمی برادری کے لیے فائدہ مند ہوں، زمانے کے دھارے  کے خلاف نہ جائے، ورنہ انجام صرف شرمندگی اور ناکامی  ہی ہوگا۔

امریکہ کا اپنا جمہوری ریکارڈ داغدار ہے، الجزیرہ