چین کی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس پر سی آر آئی کا تبصرہ

2021-12-12 15:38:18
شیئر:

8 سے 10 دسمبر تک چین کی سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس نے معیشت کو مستحکم کرنے کا ایک مضبوط اشارہ جاری کیا۔   سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس  کو  آنے والے سال میں چین کی اقتصادی پالیسی کا سب سے اہم رہنما سمجھا جاتا ہے۔ موجودہ میٹنگ میں واضح طور پر یہ  تقاضا  کیا گیا ہے کہ  "اگلے سال کے معاشی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشی استحکام کو برقرار رکھنا چاہئے" - کانفرنس میں آنے والے سال میں چین کی معاشی ترقی کے حوالے سے سات اقدامات مرتب کئے گئے ہیں جن میں سے  پہلا کام  مستحکم میکرو اکنامک پالیسی نافذ کرنا ہے۔   جیسا کہ کانفرنس میں اشارہ کیا گیا، موجودہ چینی معیشت کو "طلب میں کمی، رسد کے دباؤ اور کمزور توقعات" سمیت تین دباؤ کا سامنا ہے اور بیرونی ماحول "زیادہ پیچیدہ، شدید اور غیر یقینی" ہے۔ اس تناظر میں، مستحکم میکرو اکنامک پالیسیوں کا نفاذ اندرونی اور بیرونی خطرات کو حل کرنے کی کلید ہے۔ 11 تاریخ عالمی تجارتی تنظیم میں چین کی شمولیت کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں، چین کا اقتصادی حجم دنیا میں چھٹی  پوزیشن سے بڑھ کر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، مستقبل میں،نیا ترقیاتی نمونہ اپنانے والا   چین کثیرالجہتی پر قائم رہے گا، اعلیٰ  بین الاقوامی اقتصادی معیار کی روشنی میں اپنے کھلے پن کے عمل کو مزید فروغ دیتا رہے گااور  چین اور دنیا کے لئے جیت جیت تبادلے اور  تعاون کو آگے بڑھاتا رہےگا۔

آئندہ برس کے لئے چین کے معاشی اہداف