ہانگ کانگ کی جمہوریت کو تحفظ اورفروغ دینے والے کون ہیں اور اس میں رکاوٹ ڈالنے والے کون ہیں؟ سی آر آئی کا تبصرہ

2021-12-20 17:37:10
شیئر:

ہانگ کانگ کی جمہوریت کو تحفظ اورفروغ دینے والے کون ہیں اور اس میں رکاوٹ ڈالنے والے کون ہیں؟ سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1220国际锐评

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات  نے بیس دسمبر کو "ایک ملک، دو نظام کے تحت ہانگ کانگ میں جمہوری ترقی" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری۔ ہانگ کانگ کی جمہوریت کو تحفظ اورفروغ دینے والے کون ہیں اور اس میں رکاوٹ ڈالنے والے کون ہیں؟  وائٹ پیپر میں اس سوال کا واضح جواب دیا گیا ہے۔تاریخی لحاظ سے دیکھا جائے تو برطانیہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے نوآبادیاتی دور میں ہانگ کانگ میں جمہوریت کا کوئی وجود نہیں تھا۔سنہ 1997 میں ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد  ہانگ کانگ کے شہری پہلی مرتبہ اپنے علاقے کے مالک بنےہیں۔تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت کے قائم کردہ "ایک ملک ،دو نظام " اور ہانگ کانگ کے زمینی حقائق سے مطابقت رکھنے والا جمہوری نظام ،بنیادی طور پر ہانگ کانگ کے شہریوں کے جمہوری حقوق و مفادات اور آزادی کا ضامن ہے۔جب کہ چین کے خلاف ہانگ کانگ میں افراتفری پیدا کرنے والی قوت،نیز اس کے پس پردہ بیرونی قوتیں ہی ہانگ کانگ کی جمہوری ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عوامل ہیں۔گزشتہ چوبیس سالوں کے تجربات سے عیاں ہے کہ مغربی جمہوریت کے پیچھے اندھا دھند بھاگنےسے ہانگ کانگ میں افراتفری پیدا ہوگی،ہانگ کانگ کو اپنے حالات کے مطابق ہی جمہوریت کو فروغ دینا ہے۔مرکزی حکومت ہمیشہ ہانگ کانگ کی جمہوری ترقی کی رہنما و حامی رہے گی اسے فروغ دے گی اور وہ  ہانگ کانگ کے تمام باشندوں کے بنیادی حقوق کی محافظ بھی ہے۔