بیجنگ میں چائنا پاکستان روایتی آرٹس نمائش کا انعقاد

2021-12-21 16:01:37
شیئر:

بیجنگ میں چائنا پاکستان روایتی آرٹس نمائش کا انعقاد_fororder_1221使馆活动3

چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے اکیس تاریخ کو "چائنا پاکستان روایتی آرٹس نمائش" کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔ پاکستان ایمبیسی میں منعقدہ آرٹس نمائش میں دس ممتاز چینی مصوروں کے تیس عمدہ فن پاروں  کی نمائش کی گئی۔ان فن پاروں میں فطری خوبصورتی سمیت چین پاکستان روایتی دوستی کے مختلف رنگوں کی عمدہ منظر کشی کی گئی ہے  ۔ تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق سمیت پاکستانی سفارتخانہ کے اعلیٰ اہلکاروں چینی مصوروں ،میڈیا نمائندگان اور شعبہ آرٹس سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب معین الحق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو زبردست فروغ ملا ہے۔ آرٹس کا شعبہ نہ صرف کسی بھی ملک کے اقدار کا مظہر ہے بلکہ مختلف تہذیبوں ، مختلف ثقافتوں اور مختلف عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کا اہم عنصر  بھی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان افرادی و ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے  چین پاکستان ثقافتی راہداری کے قیام کی تجویز بھی پیش کی اور یہ امید ظاہر کی کہ جلد ہی اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔اس موقع پر پاکستانی سفیر نے نمائش کا دورہ بھی کیا اور  چینی فنکاروں کی کاوشوں کو بھرپور سراہتے ہوئے پاک چین ثقافتی تعلقات کے فروغ میں  ان کے کردار کی تعریف کی۔

بیجنگ میں چائنا پاکستان روایتی آرٹس نمائش کا انعقاد_fororder_1221使馆活动2

بیجنگ میں چائنا پاکستان روایتی آرٹس نمائش کا انعقاد_fororder_1221使馆活动1

بیجنگ میں چائنا پاکستان روایتی آرٹس نمائش کا انعقاد_fororder_1221使馆活动4

بیجنگ میں چائنا پاکستان روایتی آرٹس نمائش کا انعقاد_fororder_1221使馆活动5