امریکہ کی سنکیانگ کے بہانے ، چین کی ترقی کو روکنے کی کوشش ناکام ہوگی، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-12-22 19:16:13
شیئر:

امریکہ کی سنکیانگ کے بہانے ، چین کی ترقی کو روکنے کی کوشش ناکام ہوگی، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1222国际锐评

امریکہ نے اپنے ملکی قانون کے مطابق سنکیانگ کے نام نہاد انسانی حقوق کے بہانے ، چار چینی عہدے داروں پر غیرقانونی پابندی عائد کی ہے۔ اس کے جوابی رد عمل میں چین نے حال ہی میں چار امریکی عہدے داروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا۔چین کا جوابی عمل نہ صرف اپنے اقتداراعلیٰ، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے بلکہ ایک دوسرے کے داخلی امور میں عدم مداخلت اور اقتدار اعلیٰ کی برابری کے اصولوں کی حفاظت کرتا ہے۔جس سے بالادستی کے خلاف چین کا موقف ظاہر ہوا ہے۔ امریکہ کی جانب سے چینی عہدے داروں پر عائد کی جانے والی پابندیاں بے بنیاد ہیں۔سنکیانگ کے بارے میں چین کا موقف ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ اس میں کسی غیرملکی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔امریکہ کی سنکیانگ  کے معاملات کو  بہانہ بنا کر ، چین کی ترقی کو روکنے کی کوششیں ضرور ناکام ہوں گی۔