کیا من گھڑت "دشمن کا ہوّا" امریکی معاشرے کو بچا سکتا ہے؟

2021-12-24 18:34:09
شیئر:

کیا من گھڑت "دشمن کا ہوّا" امریکی معاشرے کو بچا سکتا ہے؟_fororder_1224美国敌情

امریکہ کی حالیہ دونوں حکومتوں نے بارہا چین کے خلاف اشتعال انگیزی کی۔تجارت،سائنس و ٹیکنالوجی ،مالیات،انفارمیشن اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کےد رمیان تناو رہا ہے۔امن اور تعاون کا حامی چین، کیونکر امریکہ کا "دشمن " بن گیا ہے؟اس  کی وجہ چین نہیں، خود امریکہ ہے۔ حالیہ برسوں میں امریکہ کو سماجی افراتفری،سیاسی اختلافات،نسلی تصادم اور روزگار کی مشکلات سمیت سنگین سماجی مسائل کا سامنا ہےاور نچلے طبقے کے عوام اپنی زندگی کےبارے میں مایوسی کا شکار ہیں ۔ امریکی حکومت موجودہ اقتصادی ترقیاتی انداز اور سیاسی صورتحال کو  تبدیلی نہیں کر سکتی،اس لیےسیاستدانوں اور فوجی طبقے نے بڑے ممالک کے درمیان  محاذ آرائی کے ذریعے اندرونی اختلافات سے توجہ ہٹانے کا سوچا، لیکن اس سے امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔در حقیقت چین امریکہ کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن دوسری طرف امریکہ ،اپنےاندرونی معاملات کو حل کرنے کا موقع بھی کھو رہا ہے۔