پاکستان کی ترقی میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا اہم کردار

2021-12-25 17:01:20
شیئر:

پاکستان کی ترقی میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا اہم کردار_fororder___172.100.100.3_temp_9500033_1_9500033_1_1_a5752655-07db-42a6-a555-60390e3d2f90

چوبیس تاریخ کو  ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک  کے قیام کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی وزارت اقتصادی امور کے شعبہ چین کے جوائنٹ سیکرٹری اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹرچوہدری اسلم نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں میں  بینک نے پاکستان اور ایشیائی ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور موجودہ وبا ئی صورتحال سے نمٹنے میں زبردست تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بینک نے ایم فور نیشنل ہائی وے، تربیلا ہائیڈرو پاور توسیعی منصوبے، بالا کوٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن ، کراچی  اور لاہور کے فراہمی آب اور آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبوں اور کراچی بی آر ٹی منصوبے سمیت دیگر بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے لیے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر سے زائد  کے قرضوں کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ وبا ئی صورتحال کے دوران مذکورہ بنک نے پاکستان کو 750 ملین ڈالر کے انسداد وبا قرض جاری کیے تاکہ پاکستان کو وبا کے باعث معاشی اور سماجی اثرات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔