ستائیس دسمبر کو چائنا ہیومن رائٹس سوسائٹی نے "امریکہ کی انسانی حقوق کے نام پر سیاست سے انسانی حقوق کے انتظام کی بنیاد تباہ ہو گئی ہے" کے عنوان سے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ نے اپنے سیاسی مفادات اور عالمی تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے انسانی حقوق پر سیاست کرنے کی کوشش کی جس سے انسانی حقوق کے عالمی انتظام کی بنیاد بری طرح تباہ ہو گئی ہےاور یہ عالمی انسانی حقوق کی ترقی کے لیے سنگین خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔
حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ انسانی حقوق کو ایک ایسے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جس کی مدد سے وہ دوسروں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق پر سیاست کرنا نہ صرف انسانی حقوق کے عالمی انتظام کے لئے تباہ کن ثابت ہوا ہے ،بلکہ اس نے امریکی غلبے کو بھی کمزور کیا ہے۔اس سے امریکہ کے انسانی حقوق کے داخلی مسائل عیاں ہوگئے ہیں اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ ہی عالمی انسانی المیے کو سب سے بڑا بنانے والا ملک ہے۔
اب لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ انسانی حقوق پر سیاست کرنے کی روک تھام انسانی حقوق کے عالمی نصب العین کو فروغ دینے کے لیے اہم ضامن ہے۔امریکہ جس کی آڑ میں چھپا ہوا تھاوہ"انجیر کا پتہ " ہٹ چکا ہے لہذا امریکی سیاست دانوں کو فوراً انسانی حقوق پر سیاست کو بند کرنا چاہیے۔