دو ہزار اکیس میں سی پیک میں نمایاں پیش رفت

2021-12-29 10:43:14
شیئر:

دو ہزار اکیس میں سی پیک میں نمایاں پیش رفت_fororder_1229中巴经济走廊

دو ہزار اکیس میں چین-پاک اقتصادی راہداری کے آغاز کو آٹھ برس مکمل ہو گئے ہیں۔اس دوران بجلی کے منصوبوں،صنعتی پارکس اور عوامی منصوبوں کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

پنجاب میں سی پیک کے تحت واحد ٹرانسمیشن پروجیکٹ  - مورہ ڈی سی ٹرانسمیشن پروجیکٹ فعال ہو چکا ہے ۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کے تحت پہلے بڑے ہائیڈرو پاور اسٹیشن منصوبے، کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں بیس نومبر سے پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز کر دیاگیا، اس سےدو ہزار بائیس  میں بجلی کی فراہمی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔اس منصوبے کے تکمیل کے بعد پچاس لاکھ افراد کے لیے بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ زراعت کے شعبے میں تیئس نومبر کو چین اور پاکستان نے اسلام آباد میں ،پاکستانی پیاز کی چین برآمد کے لیے چانچ اور قرنطین کے مسودے پر دستخط کیے گئے ۔دونوں ممالک کے درمیان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زرعی برآمدات کے حوالے سےطے پانے والا یہ پہلا معاہدہ ہے جس سے پاکستانی پیاز کو چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔صنعتی تعاون کا مثالی منصوبہ ،رشکئی خصوصی اقتصادی زون ،دو ہزار اکیس میں  جامع تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوا۔اس کے علاوہ یکم اکتوبر کو چین کی امداد سے تعمیر کیے جانے والے  گوادر ووکیشنل اسکول کی تعمیر بھی مکمل ہوئی جو مقامی عوام کےلیے تعلیم ،ہنر اور امید کا باعث ہے۔پاکستان کے پارلیمانی رکن احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کو سی پیک سے نہ صرف توانائی کے بحران سے نمٹنے،بلکہ جدید بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں بھی مدد ملی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ  پاکستان کے تمام علاقے سی پیک کی تعمیر سے مستفید ہوں گے۔ 

دو ہزار اکیس میں سی پیک میں نمایاں پیش رفت_fororder_1229中巴经济走廊3

دو ہزار اکیس میں سی پیک میں نمایاں پیش رفت_fororder_1229中巴经济走廊2