پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ایک گاؤں نلتر سے تعلق رکھنے والے محمد
کریم ، نہ صرف پاکستان کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والے واحد
ایتھلیٹ ہیں بلکہ وہ واحد پاکستانی سکیئر بھی ہیں جس نے دو سرمائی اولمپکس میں حصہ
لیا ہے ۔ کریم کا کہنا ہے کہ وہ تین سال سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاری کر رہے
ہیں اور ان کا سب سے بڑا خواب بیجنگ سرمائی اولمپکس میں حصہ لینا اور بہترین
کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے بہترین ریکارڈز کا حصول ہے ۔
26 سالہ محمد کریم
ایک نوجوان سکیئر ہیں جنہوں نے اپنے والد اور بڑے بھائی کی رہنمائی میں 4 سال کی
عمر میں اسکیئنگ شروع کی۔
کریم کا کہنا ہے کہ وہ بے حد پرجوش ہیں اور بیجنگ
سرمائی اولمپکس کے منتظر ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں
اسکیئنگ کی مہارتوں کو مزید بہتر کریں اور ساتھ ہی اس کھیل کے لیے پاکستانی بچوں کی
حوصلہ افزائی کریں ۔