چینی صدر شی جن پھنگ چین۔ویتنام تعلقات کی ترقی کے خواہاں

2022/01/18 19:13:59
شیئر:

اٹھارہ تاریخ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری نگوین فو ترونگ اور صدر نگوین شوان فوک کو چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام  کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا  ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہم نے سٹریٹجک باہمی اعتماد سازی کو مستحکم کرنے اور جامع تعاون کو گہرا کرنے کے حوالے سے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے تاکہ چین ویتنام تعلقات کی مسلسل اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھا یا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ چین اور ویتنام کے درمیان مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر متواتر رابطے ہیں، اور کووڈ۔19وبا کے خلاف جنگ ،معاشی بحالی اور ترقیاتی تعاون ہموار طور پر  آگے بڑھ رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام سوشلسٹ دوستانہ پڑوسی ہیں اور سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہم نصیب سماج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چین ویت نام تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں، اور جنرل سیکرٹری نگوین فو ترونگ اور صدرنگوین شوان فوک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں تاکہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم اور طویل مدتی ترقی کی جانب بڑھ سکیں اور دونوں ممالک اور دونوں عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔