چین عالمی معاشی ترقی کا قائد ، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/01/18 15:06:54
شیئر:

چین کے قومی شماریات بیورو  کی جانب سے 17 تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں چین کی معیشت مستحکم طور پر بحال  ہوئی ہے اور اہم اہداف کی مکمل تکمیل ہوئی ہے۔چین کا مجموعی  اقتصادی حجم 110 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرتے ہوئے 114.4 ٹریلین یوآن تک پہنچ  چکا ہے، جو  پچھلے سال کے مقابلے میں  8.1 فیصد کے  اضافے کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یوں چینی معیشت ، عالمی معیشت کی بحالی کی قائد بن چکی ہے۔ 
   اس وقت چین کی معیشت مستحکم طور پر بحال ہو رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ ملکی طلب میں مسلسل اضافہ ہے۔گھریلو طلب چین کی اقتصادی ترقی کا اصل محرک بن گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی گردش کے باہمی فروغ نے بھی چینی معیشت کی  بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک جانب، گھریلو طلب درآمدات کو آگے بڑھا رہی ہے تو  دوسری جانب، بیرونی طلب برآمدات کو فروغ دے رہی ہے۔ 2021 میں، چین کی درآمدات اور  برآمدات کا مجموعی حجم  دوبارہ ریکارڈ بلندی پر پہنچ چکا ہے،  جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب 21.5فیصد  اور 21.2فیصد  اضافہ ہوا  ہے۔
دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر، چین کی مسلسل اقتصادی بحالی نے عالمی معیشت کے لیے مواقع اور ثمرات لائے ہیں۔ چین کے قومی شماریات بیورو کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق، 2021 میں عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی اقتصادی ترقی کی شراکت کی شرح تقریباً 25 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔