امریکہ میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں تیزی سے اضافہ

2022/01/18 16:39:46
شیئر:

دس تاریخ کو ایک امریکی اقتصادی تحقیقی کمپنی، روڈیم گروپ کے جاری کردہ تحقیقی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں وبا میں نرمی کی وجہ سے امریکہ میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں تیزی سے اضافہ ہوا، اس میں 2020 کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کوئلے کا بڑھتا ہوا استعمال گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافے  کا ایک اہم سبب ہے۔ملک میں  کوئلے سے بجلی کی پیداوار 2020 کی نسبت 2021 میں 17 فیصد بڑھی ہے ۔ امریکی نقل و حمل کی صنعت  کی بحالی  کی وجہ سے ، 2021 میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں  پچھلے سال کے مقابلے میں 10فیصد  اضافہ  ہوا  جو مجموعی اخراج کا تقریباً ایک تہائی ہے۔
تحقیق کے مطابق ملک میں گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج معیشت کی بحالی  کے رفتار میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافے نے بائیڈن انتظامیہ کو پیرس موسمیاتی معاہدے  کی روشنی میں 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو 2005 کی سطح سے 50 فیصد سے 52فیصد تک کم کرنے کے ہدف سے مزید دور کر دیا ہے۔