چین سرمائی اولمپکس کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم

2022/01/19 15:25:08
شیئر:

بیجنگ سرمائی اولمپکس کی انتظامی کمیٹی نے انیس تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپک گیمز  2022کی میراث کو آگے بڑھانے اور سماج پر مرتب ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔رپورٹ میں سات شعبہ جات بشمول کھیل، معیشت، معاشرہ، ثقافت، ماحولیات، شہری اور علاقائی ترقی شامل ہیں۔سرمائی اولمپکس کی میراث کا فروغ اور میزبان شہر اور عام لوگوں کے لیے طویل مدتی اور مثبت فوائد لانا بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔بیجنگ سرمائی اولمپکس ورثے کے امور کو آگے بڑھانا نمایاں اہمیت کا حامل کام ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی کی رہنمائی میں، بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی، متعلقہ شہروں اور متعلقہ محکموں نے "سبز، مشترکہ، کھلے اور صاف" اولمپک کھیلوں کے تصور کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپک ہیریٹیج اسٹریٹجک پلان کی تیاری کے پورے عمل میں مذکورہ سات پہلووں کے اعتبار سے 35 شعبوں میں سرمائی اولمپکس کی میراث کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مذکورہ رپورٹ سرمائی اولمپکس کی کامیاب بولی کے بعد سے لے کر اب تک کی تصاویر اور متن کی صورت میں اہم کامیابیوں کی عکاسی کرتی ہے۔