ترقیاتی فرق کو کیسے دور کیا جائے اور عالمی ترقی کو کیسے بحال کیا جائے؟

2022/01/19 10:47:49
شیئر:

وقت کے ساتھ آنے والی بڑی تبدیلیوں اور وبائی صورتحال کے پیش نظر عالمی ترقیاتی عمل کو شدید جھٹکا لگا ہے ۔اس صورتِ حال میں سوال اٹھتا ہے کہ ترقیاتی فرق کو کیسے دور کیا جائے اور عالمی ترقیاتی نصب العین کو کیسے بحال کیا جائے ؟سترہ جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ اکنامک فورم سے اہم خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عالمی ترقیاتی انیشیٹو پر عمل درآمد کا خواہش مند ہے  تاکہ کوئی ایک ملک بھی پیچھے نہ رہے ۔
یاد رہے کہ ستمبر دو ہزار اکیس میں شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی ترقیاتی انیشیٹو پیش کیا اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش اہم مسائل پر توجہ دینے کی اپیل کی۔سترہ جنوری کو صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ خواہ کتنی بھی مشکلات درپیش ہوں، ہم ترقی کے عمل میں عوام کو مرکزی حیثیت دیں گے اور ترقی کو فروغ دینے اور عوام کے لیے ذرائع معاش کی ضمانت دینے کو عالمی میکرو پالیسی میں نمایاں اہمیت دی جانی چاہیئے۔
حالیہ برسوں میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشئیٹو  اور ایشیا انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک  بین الاقوامی تعاون کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن چکے ہیں۔اٹھارہ جنوری تک چین نے 147 ممالک اور 32بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ  "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے متعلق تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔