چین کی ترقی کا تجربہ عالمی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو گا

2022/01/19 16:43:22
شیئر:

سترہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ اکنامک فورم 2022 کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا ۔ 2017 میں اقتصادی عالمگیریت کے حوالے سے  چین کے موقف کی وضاحت کی گئی ، 2021 میں کثیر الجہتی کے تحفظ کی اپیل کی گئی اور اب رواں سال وبا کے بعد خوبصورت دنیا کی مشترکہ تعمیر کا فارمولہ پیش کیا گیا ہے ۔ ان پانچ سالوں میں چین اور دنیا میں کیا نئی تبدیلیاں آئی ہیں ۔ چینی فارمولہ دنیا کے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے ۔ آیئے ، ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب کے خیالات جانتے ہیں ۔