" زخموں سے چور سال " امریکی طرز جمہوریت کی ناکامی کا عکاس ہے ،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/01/21 10:29:03
شیئر:

بیس جنوری کو امریکی صدر جو بائیڈن کو  اقتدار میں آئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے  اسکائی نیوز نے اس حوالے سے  تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی رہنماکے لیے یہ زخموں سے چور سال ہے۔اس وقت  امریکہ وبائی صورتحال کی شدت ،تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اورسیاسی پولرائزیشن میں اضافے سمیت متعدد چیلنجز سے دوچار  ہے اور امریکی صدر کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں میں سے بمشکل ہی کوئی ایسا وعدہ ہے کہ جسے پورا کیا گیا ہے۔
وباسے تقریباً نو لاکھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،سیاسی پولرائزیشن کی شدت بڑھ رہی ہے نیز افغانستان سے بے حد عجلت میں کیا گیا فوجی انخلا، یہ تمام امور امریکی طرز جمہوریت کی ناکامی کے عکاس ہیں۔
سیاسی اعتبار سے امریکہ کا سیاسی نظام "پیسوں کی سیاست " بن چکا ہے جس سے امریکہ منقسم ہو چکا ہے۔ معاشی نقطہِ نظر سے دیکھیں تو کاروباری اور سیاسی حلقوں کی کھوکھلی پالیسیز  کے باعث امریکہ کی حقیقی معیشت کو بڑا جھٹکا لگا ہے  جس سے سماجی نا انصافی اور تضادات تشویش ناک حد تک بڑھ رہے ہیں ۔  
ایک سال کے حقائق نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ صورتِ حال کسی ایک امیدوار کی ناکامی کی بجائے امریکی طرز جمہوریت کی ناکامی ہے۔