چین جی 77 کے لیے بہت اہم ہے، اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب

2022/01/21 10:26:01
شیئر:

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے  انٹرویو  میں کہا کہ چین،  جی 77  کے لیے بہت اہم ہے۔
 انہوں نے ویکسین معاملے میں مساوات کے فروغ ،ترقی پذیر ممالک کو بحالی میں مدد دینے اور موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی اپیل کی۔     
منیر اکرم نے جی  77  میں چین کے کردار کے حوالے سے کہا کہ چین سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے اور یہ مطلق غربت کا خاتمہ کرنے والا ملک بھی ہے۔صنعت سازی،سائنس و ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے عمدہ مثالیں قائم کی ہیں۔ترقی پذیر ممالک چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں۔