سنکیانگ سے تعلق رکھنے والی ویغور رقاصہ گل مینا اس وقت چین کی قومیتی یونیورسٹی کے سکول آف ڈانس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ کئی سالوں تک، گل مینا اسٹیج پر سرگرم رہی ہیں ، اور اسکول میں رقص کی تربیت دیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، وہ نسلی اقلیتوں کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے میدان میں بھی مسلسل کوشاں رہی ہیں تاکہ قدیم اور خوبصورت چینی لوک رقص کو عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ نئی شکلوں میں پیش کیا جا سکے۔