نیٹو کی جانب سے 24 جنوری کو ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو ارکان مشرقی یورپ
میں اضافی جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھیج رہے ہیں اور روس کے خلاف مشترکہ "مزاحمت
اور دفاع" کو مضبوط کرنے کے لیے مزید فوجیوں کو اسٹینڈ بائی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے
روس کے صدارتی پریس سیکریٹری پیسکوف نے 24 جنوری کو ایک بیان میں کہا کہ نیٹو کا یہ
اقدام علاقائی سلامتی کی صورتحال کو مزید کشیدہ کرے گا۔
پیسکوف نے 24 جنوری کو
دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس نے مشرقی یورپ میں فوجی تعیناتی بڑھانے سے
متعلق نیٹو کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کی صورتحال
میں تناؤ روس کی وجہ سے نہیں بلکہ امریکہ اور نیٹو کے اقدامات اور ان کی پھیلائی
جانے والی افواہوں کی وجہ سے ہے۔ مغربی پروپیگنڈا "ہسٹیریا" اور "جھوٹ" سے بھرا ہوا
ہے۔
پیسکوف نے کہا کہ یوکرین کی حکومت کی جانب سے مشرقی یوکرین میں جنگ بندی
لائن کے قریب فوجی جمع کرنےکی نقل و حرکت سامنے آئی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ
یوکرین، فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔
یوکرین-روس تعلقات حالیہ عرصے میں تیزی سے خراب ہوئے ہیں اور دونوں فریقوں نے سرحدی علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجی
اہلکار اور ساز و سامان تعینات کر دیا ہے۔